شام میں اسرائیلی میزائل حملے میں پانچ کی موت دو زخمی

0

یروشلم: (یواین آئی/اسپوتنک)اسرائیل فضائیہ کے ایف -16 جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی شہر ماسیاف اور بنیاس کے بندرگاہ کے پاس ایک لیب پر حملہ کیا،جس کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔ روسی مرکز کے نائب سربراہ شام میں مخالف حریفوں سے صلح کےلئے قائم روسی مرکز کے نائب سربراہ ریئر ایڈمیرل اولیگ جوراولیو نے یہ اطلاع دی ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’13 مئی کو رات 20:25 سے ظ تک (ماسکو کے وقت کے مطابق شام17:25 سے 17:32 بجے تک)اسرائیلی فضائیہ کے چھ اے -16 جنگی طیاروں نے شامی سائنس داں تحقیقی مرکز پر 22 ٹارگیٹڈ میزائل حملے کئے۔ یہ حملے شامی فضائی علاقے میں داخل ہوئے بغیر مسیاف شہر اور بنیاس بندرگاہ علاقے سے کئے گئے۔شامی عرب جمہوریہ کے فضائی دفاعی دستوں کے ذریعہ 16 میزائلوں اور ایک آٹومیٹک ایئر ویہیکل کو تباہ کردیا گیا۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ فضائی حملے کے دوران تین شامی فوجی اور دو شہری مارے گئے اور دو فوجی زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS