وزیراعظم سے کانگریس کے5مطالبات

0
image:siasatdaily

نئی دہلی (ایجنسیاں) وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کے بعد غلام نبی آزاد نے کہاکہ ہم نے 5بڑے مطالبات سرکار کے سامنے رکھے ہیں۔ (1) جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ جلد دیا جاناچاہئے۔ ایوان کے اندر وزیرداخلہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ریاست کا درجہ وقت آنے پر بحال کیا جائے گا۔ہم نے دلیل دی کہ ابھی ریاست میں امن ہے، تو اس سے زیادہ معقول وقت نہیں ہوسکتا۔ (2) آپ جمہوریت کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔ پنچایت اور ضلع پریشد کے الیکشن ہوئے ہیں اور ایسے میں اسمبلی کے الیکشن بھی فوراً ہونے چاہئے۔ (3)مرکزی سرکار گارنٹی دے کہ ہماری زمین کی گارنٹی اور روزگار کی سہولت ہمارے پاس رہے۔ (4)کشمیری پنڈت گزشتہ 30سال سے باہر ہیں، جموں وکشمیر کی ہر پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ انہیں واپس لایا جائے اور ان کی بازآبادکاری کرائی جائے۔(5) 5اگست کو ریاست کے 2حصے کئے گئے تھے۔ ہم نے اس پر مخالفت درج کرائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS