پی ایم ایل اے کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ

0
پی ایم ایل اے کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ
پی ایم ایل اے کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ

نئی دہلی (یو این آئی): پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ (پی پی بی ایل) کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ فنانشل انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو – آئی این ڈی ) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ(پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت پی پی بی ایل پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ایل اے 2002 کے سیکشن 13(2)(ڈی) کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔منی لانڈرنگ روک تھا م(ریکارڈز کی دیکھ بھال) رولز، 2005 (پی ایم ایل رولز) کے تحت پڑھے جانے والے پی ایم ایل ایف کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی یو-آئی این ڈی نے آن لائن جوئے کے انعقاد اور اس کی سہولت فراہم کرنے سمیت متعدد غیر قانونی کارروائیوں میں مصروف چند اداروں اور ان کے کاروبار کے نیٹ ورک کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے مخصوص معلومات حاصل ہونے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا جائزہ شروع کیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے عصمت دری کے مجرم آسارام ​​کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی

اس کے علاوہ، ان غیر قانونی کارروائیوں سے حاصل ہونے والی رقم، یعنی جرائم کی آمدنی کو ان اداروں کے ذریعہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کے ساتھ رکھے گئے بینک کھاتوں کے ذریعے لین دین اور منتقل کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS