نئی دہلی: سرکار نے ہندوستان کی آزادی کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد پروگراموں کیلئے آج وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت والی 259 رکنی اعلیٰ سطحی قومی کمیٹی کی تشکیل دی۔کمیٹی کے ارکان میں سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل، سی جے آئی ایس اے بوبڈے، این ایس اے اجیت ڈوبھال، 28وزرائے اعلیٰ، نوبل ایوارڈ یافتہ امرتیاسین، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، تقریباً تمام مرکزی وزرا اور کئی گورنر شامل ہیں۔ کانگریس صدر سونیاگاندھی، سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری، این سی پی لیڈر شردپوار، ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی، یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو، بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔ اس سے قبل آزادی کے 75سال ہونے پر پروگراموں کیلئے مرکزی وزیر برائے داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
ملک کی آزادی کا 75واں سال منانے کیلئے کمیٹی تشکیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS