ہندوستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 افراد کی موت

0

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 49 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 526879 ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.29 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 299 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 76 ہوگئی ہے۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.28 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 431 لوگ کووڈ سے آزاد ہوئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 35 لاکھ 54 ہزار 31 لوگ کووڈ-19 سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 76 ہزار 153 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 87.92 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 429 اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 13253 ہو گئی ہے اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 747101 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 17842 ہو گئی ہے۔
ہریانہ میں 239 کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی اس کی کل تعداد 4777 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1023434 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10651 ہے۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 169 ایکٹیو معاملوں کا اضافہ ہو اہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 9865 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1144 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6652519 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک ریاست میں اس وبا سے 70592 افراد زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔
راجستھان میں کورونا کے 16 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4158 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1285257 ہو گئی ہے۔ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 9592 پر مستحکم ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 157 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 5790 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 766 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2081183 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 23578 پر مستحکم رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS