نئی دہلی (ایس این بی) : رام پورہ سرسوتی وہار کے ایس ڈی ایم چندر شیکھر اور تحصیلدار پریم چند کے اشتراک سے ’سہیوگ کیئر‘ نے آج 48 بچوں کو آزاد کرایا۔ ان مزدور بچوں کی عمر 9 سے 15 سال کے درمیان ہے۔ ان میں 40 لڑکے اور 8 لڑکیاں شامل تھیں۔ طبی معائنے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سیوا کٹیر کے حکم پر ان سبھی کو چائلڈ کیئر ہوم بھیج دیا گیا اور 10 فیکٹریوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔
سہیوگ کیئر ٹیم کے ڈائریکٹر شیکھر مہاجن نے بتایا کہ یہ معصوم نابالغ نے لارنس روڈ، رام پورہ، سرسوتی وہار، بوانہ میں تار بنانے والی فیکٹری، بوتل بنانے، پالش کرنے، کھلونے اور پنکھے بنانے والے یونٹ میں بندھوا مزدوری کے طور پر 15 سے 16 گھنٹے کام کر رہے تھے اور انہیں صرف 50 سے 100 روپے یومیہ معاوضہ دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم سہیوگ کیئر نے سرسوتی وہار کے تحصیلدار پریم چند اور لیبر کمشنر کے دفتر کے تعاون سے چلائی ہے۔ شیکھر مہاجن نے کہا کہ بچوں کو فیکٹری میں کسی بھی قسم کی ملازمت پر لگانا غیر قانونی ہے، جس سے بچوں کا بچپن، باقاعدہ اسکول جانے سے محروم ہو جاتا ہے اور یہ ان کے ذہنی، اور جسمانی نشو ونما کے لیے بھی بہت نقصان دہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS