اسرائیل کے دو اسکولوں کے 45 اسٹوڈنٹس کورونا سے متاثر

0
image:theNewYorktimes

تل ابیب : (ثنہوا) اسرائیلی شہر بنیامین کے دو اسکولوں کے 45 اسٹوڈنٹس مہلک ترین کورونا وائرس سے متاثرپائے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ہلاکت خیزکورونا وائرس سے ایک پرائمری اسکول اور ایک مڈل اسکول متاثر ہوا ہے جہاں مجموعی طور پر 45 اسٹونٹس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
یہ انکشاف بڑے پیمانے پر جانچ مہم کے دوران ہوا جس کا آغاز مڈل اسکول کے ایک طالب علم کے مثبت ٹسٹ آنے کے بعد ہوا۔
وزارت کے مطابق وبا پھیلنے کا ذریعہ ایک ایسے کنبہ سے ہوا ہے جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ یہ خاندان ہندوستان آنے والے کووڈ 19 میں تبدیل ہوا ہے۔
اسرائیل نے 6 جون کو کووڈ-19 وبائی بیماری کے خلاف 12 سے 15 سال کی عمر کے نوعمروں کو حفاظتی ٹیکوں لگانا شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل،صرف 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگائے جارہے تھے۔
اسرائیل میں تقریبا 54 لاکھ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جو مجموعی آبادی کا 58.9 فیصد ہے۔
ہفتے کے روزاسرائیل میں کووڈ 19 کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 839،829 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 6،427 ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS