حیدرآباد:ایک 45دن کا بچہ جو کورونا سے مثبت پایا گیا تھا،حیدرآباد کے گاندھی اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔یہ نوزائیدہ 20دن کا تھا جب یہ اس وبا سے متاثر پایاگیا تھا، صحت یاب ہونے کے بعد اس کوگھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ڈائرکٹر صحت عامہ و خاندانی بہبود کی جاری کردہ بلیٹن میں کہا کہ اس لڑکے کو گاندھی اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے۔اس لڑکے میں یہ وائرس اس کے باپ کے ذریعہ داخل ہوا۔یہ بچہ اب 45دن کا ہے۔یہ بچہ ملک کا سب سے کم عمر نوزائیدہ ہے جو اس انفکشن کا شکار ہوا اور بعد ازاں بہتر علاج پر یہ روبہ صحت ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS