ملک میں کورونا کے42766نئے معاملے

0

نئی دہلی،(یواین آئی)گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کوروناوائرس کے42766نئےکیس درج ہوئےہیں،جبکہ38091افرادنےوباکوشکست دی ہے۔ہفتے کےروزملک میں71لاکھ61ہزار760افرادکوکوروناکی ویکسین دی گئی۔اب تک ملک میں68کروڑ46لاکھ 69ہزار760افرادکوویکسین دی جاچکی ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے42766نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افرادکی تعدادتین کروڑ29لاکھ 88 ہزار673ہو گئی ہے۔اس دوران38ہزار91مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وباکو شکست دینے والےافرادکی کل تعدادتین کروڑ 21لاکھ 38 ہزارسےزیادہ ہو گئی ہے۔اسی عرصےمیں فعال معاملے4367بڑھ کر 4لاکھ 10ہزار048ہو گئے ہیں۔اس دوران 308مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعدادبڑھ کر405989 ہوگئی ہے۔ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر1.24فیصدہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے کی شرح97.42 فیصد اوراموات کی شرح 1.34فیصد ہے۔مہاراشٹرا میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات1560 بڑھ کر55559 ہو گئے ہیں۔دریں اثنا،ریاست میں2506 مریضوں کی صحت یابی کےبعد،کوروناکوشکست دینے والےلوگوں کی تعداد بڑھ کر6288851ہوگئی ہے،جبکہ64مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعدادبڑھ کر137707 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS