انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کئے گئے ایک سروے میں دعویٰ
نئی دہلی (ایجنسیاں) : 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ایک دن بعد ایک سروے میں دعوی
کیا گیا ہے کہ 41 فیصد لوگ تمام سیاسی ریلیوں پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے5
ریاستوں میں انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کرائے گئے سروے کے مطابق 31 فیصد لوگوں نے اتر پردیش،
اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں انتخابات ملتوی کرنے کی وکالت کی۔ہفتہ کے روز ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے
ہوئے 5 ریاستوں نے ریلیوں پر پابندی لگا دی۔ 15 جنوری تک روڈ شو اور اسٹریٹ میٹنگوںاور سخت حفاظتی ہدایات
جاری کیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘لوکل سرکلز’ کے ذریعہ کئے گئے سروے میں، 24 فیصد لوگوں نے کہا کہ اگر تمام
سیاسی ریلیوں میں کووڈ-19 کے گائیڈلائن پر عمل کیا جاتا ہے، تو بھی انہیں جاری رکھا جانا چاہئے۔ سروے میں
حصہ لینے والے 4 فیصد لوگوں نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے کووڈ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے، اس لیے
جہاں انتخابات ہونے والے ہیں، کسی اقدام کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اطلاع فورم کی جانب سے جاری ایک بیان میں
دی گئی۔ سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 68 فیصد مرد اور 32 فیصد خواتین تھیں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.