غزہ کی پٹی میں 40 اسرائیلی فوجی زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

0

دبئی(ایجنسیاں): اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔ عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 1929 ہو گئی ہے۔غزہ میں 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اعلان کردہ تعداد 137 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق7 اکتوبر کو حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے جواب میں اسرائیل نے تباہ کن بمباری شروع کی اور غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کناڈا نے غزہ سے آنے والوں کیلئے دروازے کھول دیے

اس کے علاوہ ممکنہ طور پر ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ اس جنگ کے باعث غزہ کی تقریبا تمام 23 لاکھ کی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS