جے پورمیں چار سال کی معصوم نرگس بانو کا ریپ کے بعد قتل

0
Image:Patrika

جے پور(ایجنسی): راجستھان میں ریپ کے معاملوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے چار دنوں میں ریپ کا چوتھا
واقعہ سامنے آنے کے بعد ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گہلوت حکومت کے لااینڈ آڈر پر بھی سوال کھڑے ہورہے ہیں۔ جے پور کے نریلہ علاقہ میں ایک چار سال کی معصوم نرگس بانو کے ساتھ ریپ اور قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک دن پہلے نو بجے بچی گھر سے غائب ہوگئی تھی۔ جمعرات صبح کو اس کی تیرتے ہوئے لاش تالاب سے ملی۔ بچی کا پوسٹ مارٹم کرانے پر ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔


معصوم بچی کا ریپ کے بعد قتل سے گائوں کے لوگوں میں غم اور غصہ ہے۔ استپال کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ اس دوران لوگوں نے معصوم بچی کی لاش لینے سے منع کردیا۔ جے پور کے ایس پی سنکت دت شرما اور ایس ڈی ایم کے کافی سمجھانے کے بعد گائوں والوں کا غصہ کم ہوا۔ گائوں والے جلد ہی ملزمین کو گرفتار کئے جانے کی مانگ کررہے ہیں۔ انہوں نے اس واقعہ پر افسوس کا جتاتے ہوئے قصبہ کے بازار کو بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
راجدستھان میں ریپ کی بڑتھے ہوئے واقعات سے گہلوت حکومت کی لااینڈ آڈر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ریاست میں پچھلے ایک ہفتے میں 7 سے زیادہ ریپ کے معاملے درج کئے جاچکے ہیں۔ آٹھ اگست کو ناگور میڑتا میں 14سال کی نابالغ کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ وہیں 8 اگست کو ہی باڑمیر کے سورن گائوں میں ایک عورت کے ساتھ ریپ کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS