چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، چار کی موت

0

چینگدو:(یو این آئی) جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے یآن شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کی وجہ سے چار افراد کی موت ہو گئی اور 41 دیگر زخمی ہو گئے۔ شہر کے ارتھ کوئیک ریلیف ہیڈ کوارٹر نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی شام محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ۔ ہیڈ کوارٹر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کی صبح 9 بجے تک باوکسنگ کاؤنٹی میں 34 اور لوشان کاؤنٹی میں 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ یآن میں زلزلے سے 13081 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی ) کے مطابق بدھ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق شام 5 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز زمین کی سطح سے 17 کلومیٹر کی گہرائی میں 30.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 102.9 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS