جے پور بم دھماکہ:4افراد مجرم قرار دئے گئے

0

جے پور بم دھماکے 2008 معاملے میں چار افراد ملوث پائے گئے ہیں۔ ان چار افراد کو مختلف دفعات کے تحت مجر قرار دیا گیا اور ایک ملزم کو بری کر دیا گیا ہے۔
 چار ملزمین کی شناخت سرور اعظمی، محمد سیف ،سیف الرحمان اور سلمان کے طور پر ہوئی ہے۔ 

 سنہ 2008میں جے پور میں متعدد بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 80 افراد ہلاک اور 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
مزید تین ملزم دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ 
راجستھان کے  اینٹی ٹیرر اسکواڈ کے مطابق جے پور میں بم دھماکوں میں ملوث دو دیگر افراد کو سنہ 2008 میں بٹلا ہاؤس دہلی پولیس نے انکاؤنٹر میں مار گرایا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS