رام اللّٰہ (یو این آئی) : فلسطینی طبی ماہرین اور عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادموں کے دوران کم از کم 37 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے تین کو زندہ گولہ بارود اور نو کو ربڑ کی گولیاں لگیں، جب کہ دیگر جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائر کی گئی آنسو گیس میں سانس لینے سے متاثر ہوئے۔فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ بستی مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان نابلس شہر کے جنوب اور مشرق میں بیتا اور بیت دجان کے گاووں اور ققیلیہ شہر کے مشرق میں کفر قدوم گاؤں میں شدید تصادم ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور گاووں کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔کفر قدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد اشتیوی نے زنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گاؤں کے خلاف اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔اسرائیلی حکام نے اب تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔
مغربی کنارے شہر نابلس میں تصادم، 37فلسطینی زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS