ٹرک پر سوار دہلی سے ہریانہ جا رہے 37 مزدور گرفتار

0

نئی دہلی: جنوب مشرقی دہلی کی پولس نے دہلی سے باہر جانے والے ایک ٹرک کو ضبط کیا ہے اس ٹرک میں 37مزدور سوار تھے۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 16-17اپریل کی درمیانی رات قریب ایک بجے پل کے قریب پرہلادپور تھانہ علاقے کے ایم بی روڈ پر جانچ کے دوران ایک ٹرک میں 37مزدور ملے۔ٹرک میں سوار سبھی مزدور بہار کے رہنے والے ہیں۔

پولس افسر نے کہا کہ مزدوروں کو دہلی سے باہر لے جانے والا ٹھیکے دار 50 سالہ برجیشبھی ٹرک میں سوار تھا۔جانچ میں برجیش نے بتایا کہ اس نے ان مزدوروں کو اوکھلا منڈی اور چھترپور سے جمع کیا ہے اور سبھی کو ہریانہ کے پلول منڈی لے کر جارہاتھا۔ پولس نے ان سبھی پر کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعہ 188/269/270 اور تین معاملے وبائی قانون کے تحت درج کرکے آگے کی جانچ شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS