وادی میں 34باہری لوگوں نے خریدیں جائیدادیں

0

نئی دہلی: مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا کو بتایاکہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد سے اس مرکز کے زیرانتظام ریاست میں باہر کے 34لوگوں نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ پہلے جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370ہونے کے سبب دوسری ریاستوں کے لوگ جائیداد نہیں خرید سکتے تھے۔ 5اگست 2019کو مرکزی سرکار نے آرٹیکل 370 کے التزامات کو ختم کردیاتھا۔ رائے نے ایوان میں ایک سوال کے تحریری جواب میںکہاکہ ’جموں وکشمیر سرکار کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق مرکز کے زیرانتظام ریاست کے باہر کے 34لوگوں نے آرٹیکل 370ہٹنے کے بعد وہاں جائیدادیں خریدی ہیں‘۔ انہوں نے بتایاکہ یہ جائیدادیں جموں،ریاسی، اودھم پور اور گاندربل ضلعوں میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS