نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا سے 31 اموات

0

نئی دہلی:(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 31 لوگوں کی موت ہوئیں۔
اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 103 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ دو ہزار 429 ہو گئی ہے۔ اس دوران نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس بیماری کی وجہ سے 31 افراد کی موت ہوئیں، جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5,25,199 ہو گئی۔ اسی عرصے میں 13 ہزار 929 مریض صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 28 لاکھ 65 ہزار 519 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.54 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.26 فیصد ہے۔
اس دوران ملک میں 3,76,720 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.36 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج صبح 8 بجے تک 10,10,652 ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ اب تک 197.95 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 164 فعال کیسز بڑھ کر 29,505 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3749 اضافے کے ساتھ 65,46,766 ہو گئی ہے، اس دوران 14 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70,037 ہو گئی ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 82 بڑھ کر 4784 ہوگئی ہے۔ کووڈ کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 434 بڑھ کر 793027 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے۔
گجرات میں ایکٹو کیسز 189 بڑھ کر 3478 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1218817 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 10,947 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد 170 کم ہو کر 3029 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 540 تک اضافے کے بعد کل تعداد 20,64,720 ہو گئی ہے، اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23,540 ہو گئی ہے۔
ہریانہ میں ایکٹو کیسز 46 بڑھ کر 2555 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 366 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10,03,701 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 10624 ہے۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 کم ہو کر 1119 ہوگئی ہے۔ اس دوران 203 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار 383 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 778 ہو ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS