چنئی( ایجنسیاں) تملناڈو کے تروپور ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول کے 25 طلبا کورونا پازیٹوہوگئے۔ ان کے سیمپل جینومک سیکوینسنگ کے لیے بھیجے جائیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ بچے اومیکرون یا کسی اور قسم سے متاثر ہیں۔ طلبا اور عملے کے ارکان کے کنبے سمیت 300 افراد کے نمونے کووڈ کے لیے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ دریں اثنا اتراکھنڈ میں کل 13062 پولیس اہلکاروں کے اینٹیجن ٹیسٹ کے بعد جمعرات تک 3 دنوں میں 50 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں آئی آر بی اول، رام نگر میں 25 جوانوں کے دوبارہ کرائے گئے کووڈ ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے ، تمام 25 جوان نگیٹو آئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS