محمد شمی سمیت 26 کھیلاڑیوں کو ملے گا ارجن ایوارڈ

0

نئی دہلی: بھارت کے تیز گیند باز محمد شمی کے نام ایک اور ایوارڈ جوڑنے والا ہے۔ بدھ کے روز وزارت کھیل نے ایوارڈز کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں ہندوستان کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے دو نوجوان بیڈمنٹن اسٹارز کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سال کا کھیل رتن ایوارڈ چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکیریڈی کو دیا جائے گا۔ وزارت کھیل نے ان تمام ناموں کی تصدیق کی ہے۔

جانکاری کے مطابق، جنوری میں تمام کھلاڑیوں کو خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا، صدر مملکت کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازیں گے۔

وزارت کھیل کے مطابق 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

معلوم ہوکہ، اعزاز پانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی سال بھر کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ محکمہ کھیل اس کا نام تجویز کرتا ہے۔ ارجن ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں 26 کھلاڑی شامل ہیں جن میں لانگ جمپ ایتھلیٹ سری شنکر، اسٹار پیرا ایتھلیٹ شیتل دیوی، اسٹار ویمنز ہاکی پلیئر سشیلا چانو شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

وزارت کھیل کے مطابق مختلف کمیٹیوں کی سفارشات کی بنیاد پر اور مکمل چھان بین کے بعد حکومت نے ان تمام کھلاڑیوں، کوچز اور اداروں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ وزارت نے اعزاز پانے والے کھلاڑیوں، کوچز اور اداروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS