ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم کے تحت 2500 رضاکار تعینات کیے جائیں گے: گوپال رائے

0
Image:Business Standard

نئی دہلی ، 14 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ ’ریڈ لائٹ آن گاڑی آف‘ مہم کے تحت 100 چوکوں پر 2500 سول ڈیفنس رضاکار تعینات کئے جائیں گے اور یہ مہم صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک دو شفٹوں میں چلائی جائے گی ۔ مسٹر رائے نے آج ماحولیات ، ریونیو اور دہلی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی میں 18 اکتوبر سے 18 نومبر تک ’ریڈ لائٹ آن گاڑی آف ‘ مہم جاری رہے گی ۔ ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم کے تحت 100 چوکوں پر 2500 سول ڈیفنس رضاکار تعینات کئے جائیں گے ۔ دہلی کے 90 چوکوں پر 10-10 رضاکار اوراہم چوکوں پر 20-20 سول ڈیفنس کے مارشل تعینات کیے جائیں گے۔ یہ مہم صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دو شفٹوں میں جاری رہے گی ۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے عوام سے اپیل کے پمفلٹ بھی چوکوں پر تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے تمام پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے اور دھول آلودگی کو روکنے کے لیے سات اکتوبر سے انٹی ڈسٹ مہم چلائی جا رہی ہے۔ پرالی کی آلودگی کو کم کرنے کے لئے بایو ڈی کمپوزر کا چھڑکاؤا کیا جا رہا ہے۔ وزیرماحولیات نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے لوگوں کے لیے اپیل کی تھی کہ عوام کے تعاون کے بغیراس مشن کومنزل مقصود تک نہیں پہنچایا جا سکتا ہے ۔ اس کے لئے انہوں نے تین اپیلیں کی تھیں کہ ریڈ لائٹ آن ہونے پر پر گاڑی آف کریں ۔ دوسرا ہفتے میں ایک ٹرپ کم کریں یا پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں یا کارپلنگ کریں ۔ تیسرا دہلی کے اندر کسی قسم کی آلودگی دیکھی جائے تو گرین دہلی ایپ پر مطلع کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS