پرتاپ گڑھ : (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے سولہ تھانہ کی پولیس نے پنچایت انتخاب کی پولنگ کے دوران تشدد کرکے رخنہ پیدا کرنے والے 225 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے آج بتایا کہ ضلع میں گزشتہ 19/ اپریل کو پنچایت کی پولنگ کے دوران کچھ سرپسند عناصر کے ذریعہ تشدد کر رخنہ پیدا کیا گیا تھا ،جن کی گرفتاری کی مہیم کے ضمن میں تھانہ پٹّی پولیس 08، تھانہ کندھئ 04، تھانہ سنگرام گڑھ 20، تھانہ نواب گنج 25، تھانہ باگھرائے 17، تھانہ ہتھگواں 26، تھانہ سانگی پور 08، تھانہ انتوں 04، تھانہ آسپور دیوسرہ 02، تھانہ ماندھاتہ 05، تھانہ رانی گنج 07، تھانہ لال گنج 13، تھانہ کنڈہ 53، تھانہ مانکپور 02، تھانہ جیٹھوارہ 24،و تھانہ مہیش گنج 07 سمیت کل سولہ تھانہ کی پولیس نے 225 ملزمان کو گرفتار کر ان کے خلاف قانونی کارروائ کی ہے ۔
پولنگ کے دوران تشدد کر رخنہ پیدا کرنے والے 225 ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS