روس میں کووڈ کے 22320 نئے کیسز

0

ماسکو:(یو این آئی/اسپوتنک) روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے 22،320 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 6،424،884 ہوگئی ہے۔ فیڈرل رسپانس سینٹر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔مرکز نے کہا ، “گزشتہ روز 85 روسی علاقوں میں کورونا وائرس کے 22،320 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے 1،876 غیر علامات والے مریض ہیں۔ “ماسکو میں سب سے زیادہ 2،235 نئے کیسز ہیں ، اس کے بعد سینٹ پیٹرز برگ میں 1،904 کیسز اور ماسکو ریجن میں 1،455 کیسز ہیں۔اس عرصے کے دوران 793 مریضوں کی اموات کے باعث ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر 164،094 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 19،485 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ ملک میں اب تک 5،739،838 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS