یو پی میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 223 اموات

0

لکھنؤ: (یو این آئی) اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 38 ہزار 55 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جبکہ 223 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔
محکمہ صحت کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو لاکھ 25 ہزار 960 مشتبہ افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے38 ہزار 55 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 23 ​​ہزار 231 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ نئے متاثرین سمیت ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 88 ہزار 144 ہوگئی ہے۔ ریاست میں جمعہ کی شام شروع ہونے والے کورونا کرفیو کے دوران آج بہت سارے علاقوں میں سنیٹائزیشن کا کام زوروں پر تھا۔
دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یہاں 5461 نئے متاثریں سامنے آئے، جبکہ 42 مریض علاج کے دوران فوت ہوگئے، اور اس عرصے میں 5799 مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے۔ اس وقت ضلع میں 53 ہزار 143 مریض زیر علاج ہیں۔ یہاں اب تک 1640 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔
لکھنؤ کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں بنارس میں 2786، کانپور میں 2044 ، میرٹھ میں 1745، الہ آباد میں 1468، گورکھپور میں 1344، بریلی میں 1024، مراد آباد میں 1324، نوئیڈا میں 970 اور جھانسی میں 955 نئے مریض پائے گئے۔ ادھر الہ آباد میں 15، کانپور میں 13، غازی آباد اور بنارس میں 10 مریضوں کی موت ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS