ملک میں کورونا کا قہر جاری، 21،393 مثبت معاملے، 24 گھنٹے کے دوران 41 اموات

0

وبائی مرض کورونا وائرس کے وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج ہندوستان میں کوویڈ 19 مریضوں کی تعداد 21،393 ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1،409 نئے کیس اور 41 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس وبائی امراض کے ملک میں اب تک 681 افراد کی موت ہوگئی ہے
کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4،258 ہے۔ جبکہ تصدیق شدہ انفیکشن کی کل تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ، سرکاری محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ 25 مارچ سے شروع ہونے والے ملک گیر لاک ڈاون کی بدولت وائرس کے پھیلنے کی رفتار میں کمی آرہی ہے اور کم سے کم 3 مئی تک جاری ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS