بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے آج کہا کہ چین مکاؤ اور ہانگ کانگ کے اندرونی معاملوں میں غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دےگا۔
مکاؤ کی چین میں واپسی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کئے جارہے انعقاد میں حصہ لینے کےلئے جن پنگ اور ان کی اہلیہ اس وقت مکاؤ میں ہیں۔
چینی صدر نے کہاکہ ان کا ملک اور لوگ اپنے ملک کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا،’’ہانگ کانگ اور مکاؤ کی چین میں واپسی کے بعد،ان خصوصی انتطامیہ علاقوں کی
حکومت خصوصی طورپر اندرونی معاملہ ہے۔چین کی حکومت اور سبھی چینی لوگوں کی خواہش ملک کی سالمیت ،خودمختاری،سکیورٹی اور ترقی کے حقوق کی حفاظت کرنے کی
ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS