دو لاکھ سیاحوں نے تاج محل کا سفر منسوخ یا ملتوی کردیا

    0

    آگرہ:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں ہورہے مظاہرے کا بہت برا اثر ٹورزم انڈسٹری پر پڑا ہے۔ 15دنوں میں 2 لاکھ سیاحوں نے تاج محل کا دورہ رد کردیا ہے۔ سال کے آخری مہینے دسمبر میں 60 فیصد سیاح کم ہوگئے ہیں۔ مظاہرے کے بڑے پیمانے پر اثرات کو دیکھتے ہوئے 7 ممالک نے ٹراویل الرٹ جاری کیا ہے۔ ان میں امریکہ، برطانیہ، روس، اسرائیل، سنگاپور، کناڈا اور تائیوان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے شہریوں کو ٹراویل ایڈوائزی جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ایسے حساس علاقوں میں نہ جائیں، جہاں پر تشدد کا خطرہ ہے۔احتجاج ومظاہرہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ٹکرائو سے ملک بھر میں اب تک 25 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، وہیں کروڑوں کی پراپرٹی کا نقصان ہوا ہے۔ دی مینٹ میں چھپی ایک خبر کے مطابق افسروں نے اندازہ لگایا ہے کہ تقریباً 2 لاکھ گھریلو اور بین الاقوامی سیاحوں نے تاج محل کا سفر پچھلے دو ہفتہ میں رد کردیا یا ملتوی کردیا۔تاج محل دنیا کے سب سے مشہور اور پرکشش سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے اور یہاں ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS