ہندوستان کی 2 بڑی کمپنیاں مارچ تک ہو جائیں گی فروخت:نرملا سیتا رمن

0

حکومت ایئر انڈیا اور سرکاری آئل ریفائنری بھارت پیٹرولیم کارپوریشن کو مارچ تک فروخت کرنے پر غور کررہی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک اخبار سے کہا کہ حکومت چاہتی ہے ایئر انڈیا اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی فروخت کا عمل مارچ تک مکمل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے لئے ہمارے جو منصوبے ہیں،امید ہے کہ اگلے سال کے آغاز تک ان کو مکمل کرلیا جائے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کو اس مالی سال میں ان کمپنیوں کی فروخت سے ایک لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوگا۔
گذشتہ سال حکومت نے ایئر انڈیا فروخت کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا،لیکن سرمایہ کاروں نے ایئر انڈیا خریدنے میں زیادہ جوش نہیں دکھایا تھا،لہذا اسے فروخت نہیں کیا جاسکا۔
سیتارمن نے بتایا کہ اس بار ایئر انڈیا کے فروخت کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی سرمایہ کاروں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS