پرانے پنشن سسٹم کے مطالبے پرہندوستان کے 27 لاکھ اساتذہ احتجاج کریں گے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک کے 27 لاکھ اسکولی اساتذہ پرانے پنشن سسٹم اور ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے کے مطالبے پر یوم اساتذہ کے موقع پر 5 ستمبر سے ملک گیر دستخطی مہم چلائیں گے اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔آل انڈیا پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر رامپال سنگھ، سینئر نائب صدر رام چندر دباس اور جنرل سکریٹری کملا کانت ترپاٹھی نے جمعرات کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 27 لاکھ اسکولی اساتذہ ہیں۔ ٹیچرز یونین نے خود تعلیمی معیار کی اصلاح کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے لیکن حکومت نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں کیا اور کنٹریکٹ اساتذہ اور سیمی ٹیچرز کی ملازمت مستقل نہیں کی ہے۔ ہم نے پرانے پنشن سسٹم کو لاگو کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
پرانے پنشن سسٹم کے مطالبے کو لے کرا سکولی اساتذہ احتجاج کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS