اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کوئٹہ جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 19 افراد کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ جیو نیوز نے اتوار کو یہ رپورٹ دی ہے۔بچاؤ افسران کے مطابق بدقسمتی سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس ضلع شیرانی کے علاقے دانسر کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ضلع شیرانی کے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی سرحد کے اندر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
پاکستان کے بلوچستان میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS