ریاض(یو این آئی): ریاض میں ٹریفک میں خلل ڈالنے اور بلا اجازت کار ریلی نکالنے پر 19 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ریلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور عام لوگوں کو اس سے پریشانی اُٹھانا پڑی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے ان افراد کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامی تارکین وطن کا گروپ ریاض کی ایک مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں کو انتہائی آہستہ ریلی کی شکل میں چلا رہے تھے، جس کے باعث دیگر شہریوں کو اذیت اُٹھانا پڑی۔
مزید پڑھیں: مفتی سلمان ازہری کو ملی ضمانت، گجرات پولیس نے دوبارہ تحویل میں لیا
ریاض پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں اس طرح ریلی نکالنے پر پابندی عائد ہے جس سے عام شہریوں کو مشکل اُٹھانی پڑے۔