ہندوستان میں کورونا وائرس کے 1761 نئے کیسز، 127 کی موت

0

نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,761 نئے کیسز اور127 مریضوں کی موت کی رپورٹ ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 181 کروڑ 21 لاکھ 11 ہزار 675 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ وائرس کے ایک ہزار 761 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 240 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین ہزار 196 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 65 ہزار 122 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 31 ہزار 973 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ اب تک کل 78 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار 658 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 127 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور شرح اموات 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS