یوپی میں 17اضلاع کورونا سے پاک،کل ایکٹیو معاملے420

    0

    لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش میں کورونا انفکشن کے موثر کنٹرول کے نتیجے میں ریاست کے 17اضلاع کورونا سے پاک ہوگئے حالانکہ ریاست میں ابھی بھی کورونا کے 420ایکٹیو مریضوں کا علاج جاری ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ٹیم۔09کی میٹنگ میں کہا کہ علی گڑھ، امیٹھی، بدایوں، بلیا، بہرائچ، چترکوٹ، دیوریا، فرخ آباد، فیروزآباد، ہردوئی، ہاتھرس،کاس گنج، کوشامبی،مہوبہ، سنت کبیر نگر، شاملی اور شراوستی میں آج کووڈ کا ایک بھی مریض باقی نہیں ہے۔ یہ اضلاع آج کووڈ انفکشن سے پاک ہیں۔
    گذشتہ 24گھنٹے میں ہوئی ٹیسٹنگ میں 50اضلاع میں انفکشن کا ایک بھی نیا کیس نہیں پایا گیا ہے جبکہ محض 21اضلاع میں اکائی کے ہندسے میں مریض پائے گئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 420 ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کووڈ ویکسینیشن کے اعداد 06کروڑ کو عبور کرنے والے ہیں۔ 05کروڑ سے زیادہ شہریوں نے کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکے کی کم سے کم ایک خوراک حاصل کر لی ہے۔ 93لاکھ 68ہزار سے زیادہ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی ہے۔ پیر کو 23لاکھ 67ہزار 468لوگوں نے ٹیکہ کور حاصل کیا۔یہ ملک کے کسی ریاست میں ہوئی ٹیکہ کاری میں سب سے زیادہ ہے۔
    اب تک 06کروڑ 94لاکھ 67ہزار 980 کووڈ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 83ہزار 270کووڈ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور 27نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اسی مدت میں 27مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اب تک 16لاکھ 85ہزار 785ریاستی باشندے کورونا انفکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست میں کورونا ریکوری شرح 98.6فیصدی ہے۔پیر کو یومیہ پازیٹیو شرح 0.01فیصدی رہا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS