اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں ہجوم کے ذریعے ایک میڈیکل ٹیم پر پتھراؤ کرنے کے معاملے میں،17 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں 7 خواتین شامل ہیں ان افراد نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کو بدھ کے روز آسولیشن میں لے جا رہے ایک میڈیکل ٹیم پر پتھراو کیا تھا۔
پولیس نے آئی پی سی کے مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس معاملے میں موقع سے فرار کچھ لوگوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
ایس پی سٹی کے مطابق پولیس ہر ملزم کو تلاش کرے گی اور تمام مجرموں کو جیل بھیجا جائے گا۔ میڈیکل ٹیم پر حملے کے بعد آج صورتحال معمول پر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS