16واں محفوظ الرحمن یادگار لیکچر17 اکتوبر کو

0

نئی دہلی (ایس این بی) :یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا کی ایک میٹنگ زیرصدارت سینئر صحافی جلال الدین اسلم جوشی کالونی، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں محفوظ الرحمن یادگار لیکچر کے انعقاد کے سلسلے میں طے پایا کہ ’سولہواں محفوظ الرحمن یادگار لیکچر‘جوشی کالونی میں ہی 17 اکتوبر 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔ میٹنگ میں مولانا نثار احمد قاسمی نقشبندی، رحمت اللہ فاروقی، شیخ شعیب جمال نصیری، ڈاکٹر ابوزید، فیضان بن جلال الدین اسلم، سیّد نیاز احمد راجہ، دانش رحمن، حکیم عطاء الرحمن اجملی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شریک ہوئے۔اس موقع پر محفوظ الرحمن یادگار لیکچر سیریز کے کنوینرڈاکٹر سیّد احمد خاں خلیل آبادی نے کہا کہ معیاری صحافت کے علمبردار ممتاز صحافی محفوظ الرحمن کے افکار و جہات سے نسلوں کو آگاہ کرتے رہنا مذکورہ لیکچر کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ’جمہوری نظام میں میڈیا کا کردار‘کے عنوان پر معروف صحافی معصوم مرادآبادی لیکچر پیش کریں گے جبکہ صدارت کے فرائض سینئر صحافی چندر بھان خیال انجام دیں گے۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال پندرہواں لیکچر’معاشرہ پر میڈیا کے مثبت و منفی کردار کے اثرات‘کے عنوان پر سینئر صحافی سہیل انجم نے لیکچر پیش کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS