راجستھان میں 1670 آکسیجن کنسنٹریٹرس حاصل ہوئے : رگھوشرما

0

جے پور: (یواین آئی) راجستھان کے میڈیکل اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ ریاست میں آکسیجن کی کمی کے مدنظر منگل کے روز تک آر ایم ایس سی ایل کو پانچ لیٹر اور دس لیٹر فی منٹ صلاحیت کے 1670 آکسیجن کنسٹریٹرس حاصل ہوچکے ہیں اور باقی بھی جلدی پہنچ جائیں گے۔
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ موصولہ آکسیجن کنسٹریٹرس میں سے عالمی ای او آئی کے ذریعہ سے 740، ٹینڈر کے ذریعہ سے 285 اور مختلف عطیہ کرنے والوں سے 645 آکسیجن کنسنٹریٹرس حاصل ہوئے ہیں۔
سی آئی آئی تنظیم کے ذریعہ بھی 46 آکسیجن کنسنٹریٹرس اور پانچ ہزار این -95 ماسک بھی تعاون کے طور پر حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے مختلف اضلاع کو ضرورت کے مطابق 1230 آکسیجن کنسنٹریٹرس کی سپلائی کی جاچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS