ملک کے130کروڑلوگوں کوہندوسمجھتا ہے ا ٓرایس ایس:بھاگوت

0

ناگپور(ایجنسیاں)آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہاکہ آرایس ایس کی نظر میں ملک میں 130 کروڑآبادی ہندوسماج ہی ہے۔چاہے ان کامذہب اورتہذیب کچھ بھی ہو۔انہوں نے کہاکہ مذہب اورتہذیب پرتوجہ دیے بغیرجولوگ قومیت کاجذبہ رکھتے ہیں۔اورہندوستان کی ثقافت اوراس کی وراثت کااحترام کرتے ہیں وہ ہندوہیں۔ موہن بھاگوت نے مزیدکہاکہ مادروطن کاسپوت چاہے کوئی بھی زبان بولے چاہے وہ کسی بھی علاقے کاہو،اس کی عبادت کاطریقہ کچھ بھی ہو،وہ ایک ہندوہے۔اسی لیے آرایس ایس سبھی کوقبول کرتاہے۔اوران کے تعلق سے بہترسوچ رکھتاہے۔بھاگوت نے کہاکہ بھارت ماتا کابیٹا، وہ جو بھی زبان بولتاہے ، خواہ وہ کسی بھی خطے سے ہے ، کسی بھی شکل میں پوجا کرتاہے، یا کسی بھی طرح کی عبادت پر یقین نہیں رکھتا ہے،وہ ہندوہے، اس سلسلے میں ہندوستان کے تمام 130کروڑ لوگ سنگھ کےلئے ہندو معاشرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سب کوقبول کرتاہے ، ان کے بارے میں اچھا سوچتا ہے اور مستقبل میں انہیں ایک اعلیٰ سطح پر لے جانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں آرایس ایس کاسہ روزہ وجے سنکلپ کیمپ جاری ہے، جس میں ملک کے سیکڑوں آرایس ایس کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔ اسی پروگرام میں موہن بھاگوت نے ان خیالات کااظہارکیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS