ہندوستان میں کووڈ-19کا قہر جاری، 24گھنٹوں میں 11،929 نئے معاملے درج، 311اموات

0

نئی دہلی:  ہندوستان میں آج کووڈ-19کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 3،20،922 ہو چکی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،929 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اور 311 اموات کی اطلاع ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 9،195 افراد کووڈ-19 مریض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب ہندوستان میں ایک دن میں 11،000 سے زیادہ نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ 
خیال رہے کہ کووڈ-19متاثرہ ممالک میں ہیندوستان ہفتے کے بعد سے امریکہ ، برازیل اور روس کے بعد چوتھے مقام پر آگیا ہے۔ ایک ہفتے میں 70،000 سے زیادہ نئے مریض اور 2000 سے زیادہ اموات درج کی گئیں ہیں کیونکہ مہاراشٹرا ، تمل ناڈو ، دہلی اور گجرات میں بڑھتے معاملات سے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS