مغادیشو (یو این آئی): صومالیہ میں حالیہ دنوں میں آنے والے بدترین سیلاب سے تقریباً 100 لوگ جان سے چلے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خشک سالی کے بعد اب ایک اور قدرتی آفت نے افریقا کے مختلف علاقوں کو گھیر لیا ہے جہاں صومالیہ میں ان دنوں بدترین سیلاب آئے ہوئے ہیں جنہوں نے نظام زندگی کو بری طرح تباہ کردیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 2 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی صومالیہ میں ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی تھی اور بتایا جارہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 7 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے جب کہ بڑے پیمانے پر زرعی زمین تباہ ہوگئی اور سیلاب پل بھی بہہ گئے۔
مزید پڑھیں: حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز
یہ بھی پڑھیں: امامِ کعبہ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت کرائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال کے اپریل تک صومالیہ میں ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔