کراچی اسٹاک مارکیٹ حملہ آوروں سمیت 10افراد ہلاک

    0

    کراچی : پیر کو پاکستان کےکراچی میں واقع اسٹاک ایکسچینج کمپلیکس میں سکیورٹی فورسز نےچار حملہ آوروں کو مار گرایا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور صبح نو بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آورنے عمارت کی گیٹ پر گرینیڈ  سے حملہ کیا۔ حملہ آوروں سمیت 10افراد ہلاک اور متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر کرار احمد عباسی نے بتایا کہ پانچ افراد کی لاشیں اور ایک پولیس اہلکار سمیت زخمیوں کو ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی لایا گیا ہے۔ پولیس اوررینجرز حملہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر  پہنچے اور چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
    ’ڈان نیوز‘کے مطابق حملہ آوروں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔امدادی کاموں میں شامل ٹیموں  کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔سندھ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس مشتاق مہر نے واقعہ سے متعلق جنوبی ژون کے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعہ کی مذمت کی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS