نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘کی رفتار میں مسلسل کمی کے درمیان اس وبا سے یومیہ اموات کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم رہ گئی ہیں،حالانکہ اموات کی شرح 1.13 فیصد پر برقرارہے اور نئے کیسزکی تعداد پچاس ہزار سے نیچے پہنچ گئی ہیں۔
دریں اثنا جمعہ کے روز17 لاکھ 21 ہزار 286 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے دیئے گئے۔ ملک میں اب تک 32 کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 297 افراد کو کورونا کےٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 46،148 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 79 ہزار 331 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4184 سےگھٹ کر101065 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 89 مزید مریضوں کی موت سے اموات کی مجموعی تعداد 34743 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2698822 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
اس عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 12351سے گھٹ کر مجموعی تعداد 100048 رہ گئی ہے اور 12351 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2775967 ہوگئی ہے جب کہ مزید 62 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 12،879 ہوگئی ہے۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2123 سے گھٹ کر42801 رہ گئی ہے اور مزید 91 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 32290 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 2390783 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 44773 ہیں۔ ریاست میں کووڈ19 کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1822500 ہوگئی ہے جب کہ 12599 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز215 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 21884 رہ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 17612 افراد ہلاک جبکہ اب تک 1455453 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
اسی عرصہ کے دوران ملک میں 58 ہزار 578 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس خوفناک اور موذی وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 9 ہزار607 ہوگئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 13،409 سے گھٹ کر 5 لاکھ 72 ہزار 994 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 979 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 96 ہزار 730 ہوگئی ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.89 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.80 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔
ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1001 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،25،422 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا اس ریاست میں 8،562 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 57،90113 ہوگئی ہے جبکہ مزید 405 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 121286 ہوگئی ہے۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 752 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 14302 پررہ گئی ہے جبکہ اب تک 3635 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے 602676 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں جان لیوا کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 124 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 6596 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 973262 افراد کوروناوائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ مزید 4 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 13431 ہوگئی ہے۔
ریاست پنجاب میں جان لیوا کووڈ19 کیسز کی تعداد 356سے گھٹ کر مجموعی تعداد 4020 رہ گئی ہے اور وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 574872 جبکہ اس ریاست میں اب تک 15991 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست گجرات میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز196 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 3687 رہ گئی ہے اور اب تک 10051 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 809506 مریض مہلک ترین کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب اس کی مجموعی تعداد 3165 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 75 مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 22518 ہوگئی ہے اور اب تک 1679913 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست ہریانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 119 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 1685 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 9385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 757308 افراد اس وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
ریاست بہار میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 108 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2142 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 9579 ہوگئی ہے اوراب تک 709578 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 30 سے گھٹ کر اب اس کی مجموعی تعداد 1568 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید چارمریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 29465 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اب تک 1407401 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز111 سے گھٹ 816 رہ گئے ہیں اور اب تک 779963 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 8917 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست راجستھان میں اب تک 8914 ، اتراکھنڈ میں 7088 ، جھارکھنڈ میں 5111 ، جموں و کشمیر میں 4304 ، آسام میں 4440 ، ہماچل پردیش میں 3473 ، اوڈیشہ میں 3837 ، گوا میں 3039 ، پڈوچیری میں 1744 ، منی پور میں 1124 ، چنڈی گڑھ 807 ،میگھالیہ میں 819، تری پورہ میں 672 ، ناگالینڈ میں487 ، سکم میں 301 ، لداخ میں 202 ، اروناچل پردیش میں 167 ، جزائر انڈومان اور نکوبار میں 127 ، مزورم میں 91، لکشدیپ میں 48 اور دادر نگر حویلی،دمن دیو میں چار مریضوں کی کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم،اموات کی شرح 1.13 فیصد پر برقرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS