مہاراشٹر میں 2 مہینے سے بند 19 مزدوروں کو رہا کرایا گیا

0

دموہ: مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے 5 بچوں سمیت 14 مزدوروں کو مزدوری نام پر مہاراشٹر میں گزشتہ 45 دنوں سے بند رکھنے کے معاملے میں ضلعی انتظامیہ نے سرگرمی سے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ٹھیکیدار کے چنگل سے آزاد کرادیا۔
سرکاری معلومات کے مطابق ضلع دموہ میں تحصیل بٹیا گڑھ کے عالم پور گاؤں کے ان مزدوروں کو مہاراشٹر کے کولہا پور میں بندھوا مزدور بنا کر کام کرایا جارہا تھا۔ ان مزدوروں کو 20 گھنٹے تک کام لیا جارہا تھا اور انہیں اجرت بھی نہیں دی جارہی تھی اور مناسب مقدار میں کھانا بھی نہیں دیا جارہا تھا۔ کبھی کبھی مزدوروں کو مارا پیٹا بھی گیا۔
جب کلکٹر ترون راٹھی کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے انتظامیہ اور پولس افسران کی ایک ٹیم ان مزدوروں کو آزاد کرنے کے لئے کولہا پور روانہ کیا۔ جہاں سے ان مزدوروں کو حکومت مہاراشٹر کے انتظامی حکام کی مدد سے رہا کیا گیا۔ مزدوروں نے بتایا ہے کہ انہوں نے 45 دنوں تک کام کیا ہے،لیکن انہيں کوئی اجرت نہیں دی گئی۔
اس معاملے میں پولس نے 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم ٹھیکیدار بابا سید کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزدور دموہ واپس لوٹنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS