نئی تعلیمی پالیسی ہندوستان کے عالمی گرو بننے کے عزم میں معاون ثابت ہوگی: ڈاکٹر نشنک

0

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی  ’میک ان انڈیا ، اسکیل انڈیا ، اسٹارٹ اپ انڈیا اور خود کفیل ہندوستان مشن کو کامیاب  بنانے  کے لئے  انسانی اقدار کے ساتھ ساتھ  علم۔ سائنس ، تحقیق ، ٹیکنالوجی اور انوویشن کو شامل کرتے  ہوئے  ہندوستان کے عالمی گرو بننے کے عزم میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر  نشنک  نے  نئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے نفاذ کے بارے میں ایمیٹی یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  آج کہا کہ "مجھے امید ہے کہ کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے ماہر تعلیم، وائس چانسلر ، سائنس دان ، ایڈمنسٹریٹر ، محقق ، طلباء سب مل کر ہماری نئی پالیسی کے نفاذ پر ایک مثبت غوروفکر کریں گے جو علم کی روشنی لائے گی ، اس سے ہمارے ملک کو علم  پر  مبنی معیشت اور علمی  اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑ  ہب بنے  گا۔‘‘

انہوں نے  لیڈرشپ کے  کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی ایک بنیادی موضوع ہے اور پالیسی پر عمل درآمد ایک اسٹریٹجک موضوع ہے۔ ان دونوں کے درمیان سب سے اہم کردار قیادت کا ہوتا ہے، ایسی قیادت جو پالیسی کو زمین پر اتارسکے۔ 
انہوں نے تمام اعلی تعلیمی اداروں کے وائس چانسلر ، ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر جنرل اور سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی سربراہوں سے یہی توقع ہے کہ ہندوستان تعلیمی اعتبار سے مرکز  اوربااختیار آپ کے  ذریعہ سے ہوگا اور تعلیم کی نئی لہر ہر طالب علم اور ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS