یوگی نے رام بھکتوں کی طرف سے مودی کو کہا رام رام

0

ایودھیا میں رام بھگتی کے ماحول کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز رام جنم بھومی احاطہ میں پہنچ کربھومی پوجن کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ 
وزیر اعظم نریندر مودی صبح ساڑھے گیارہ بجے یہاں سکیت ڈگری کالج میں تعمیر عارضی ہیلی پیڈ پر اتریں گے اور بھومی پوجن کے ساتھ عظیم الشان رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ایودھیا روانگی سے قبل مسٹر یوگی نے میزبان کا کردار نبھاتے ہوئے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے رام مندر کے تیئں اپنے جذبے کا اظہار رام چریت مانس کے دوہے سے کیا ۔ انہوں نے لکھا ’’ شری اودھپوری میں دشرتھ کے بیٹے شری رام للاکے عظیم الشان مندر کی دیرانہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے اتر پردیش کی مقدس سرزمین پر تشریف لا رہے وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سبھی رام بھگتوں کی جانب سے رام رام‘‘ ۔
ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا کہ پیارے رام بھکتو آپ کا خیر مقدم ، آپ کو مبارکباد ۔ جئے شری رام۔ 
واضح رہے کہ بھومی پوجن پروگرام کوآسان اورحسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے ، مسٹر یوگی ذاتی طور پر پل پل کی معلومات لے حاصل کرر ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں میں تین بار ایودھیا کا تین بار دورہ کیا ہے اور تیاریوں پر گہری نظر رکھی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اتر پردیش کے لوگوں سے دو دن دیپ اتسو منانے کی اپیل کی تھی ۔ بھومی پوجن کی گزشتہ رات کے موقع پر منگل کو ایودھیا کو تین لاکھ 51 ہزار چراغوں سے روشن کیا گیا تھا۔ مسٹر یوگی نے لکھنؤ میں اپنے سرکاری مکان کو چراغوں سے سجایا تھا

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS