پال گھر لنچنگ معاملے سپریم کورٹ میں شنوائی دو ہفتے تک کے لئے ملتوی

0
Image:NewsTree

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے ضلع پال گھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر کیے گئے قتل (ہجومی تشدد) کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سے تحقیقات کروائے جانے سے متعلق عرضی پر شنوائی دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بینچ نے مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں دوسرا فرد جرم داخل کرے۔
اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے اس عرضی پر شنوائی دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
قبل ازیں مہاراشٹر حکومت نے عدالت کے سامنے دلیل دی تھی کہ قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے لہٰذا رٹ عرضیوں کو زیر التواء رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS