چھتیس گڑھ: تیز بارش اور ژالہ باری سے درجن بھر گاؤں میں ساگ سبزی کی فصل خراب

    0

    نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں آج اچانک موسم خراب ہونے سے تیز آندھی طوفان کے ساتھ شدید ژالہ باری سے پتھل گاؤں علاقے 
    میں درجن بھر گاؤں کے کسانوں کی ساگ سبزی کی فصل خراب ہوگئی ہے۔
     ریونیو سب ڈویژنل افسر دشرتھ سنگھ راج پوت نے تقریباً ایک گھنٹے کی موسلہ دھار بارش اور ژالہ باری کی اس قدرتی آفت سے کسانوں کے ساتھ دیگر لوگوں کے 
    نقصان کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صبح اچانک موسم بدل جانے کے بعد تیز بارش کے دوران سو گرام وزن کے اولے گرنے لگے تھے۔ یہ 
    گاڑیوں پر گرنے سے جگہ جگہ چار پہیا گاڑیوں کے کانچ بھی ٹوٹ گئے۔ 
    صبح اچانک موسم بدل جانے کے بعد ایک دم سے آندھی طوفان کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔ اس بارش کے درمیان ژالہ باری کے واقعہ سے لڑیگ، تمتا،پاکر گاؤں سمیت 
    درجن بھر گاؤں میں کسانوں کی ساگ سبزی کی فصل کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ لڑیگ سے پاکر گاؤں تک اس ژالہ باری کے دوران سڑک برف کی سفید چارد سے ڈھک 
    گئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS