کشمیر: بی جے پی لیڈرجاوید قریشی نے امت شاہ کی صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کئے

0
16

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈرجاوید قریشی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جلد صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔
موصوف نے گذشتہ ہفتے بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدررویندر رینہ کی کورونا سے صحت یابی کے لئے بھی روزے رکھے تھے جس کی وجہ سے وہ
سوشل میڈیا پرموضوع بحث بن گئے تھے۔
جاوید قریشی نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے: 'ہمارے امت شاہ جی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے ان کی صحتیابی کے لئے روزے رکھنے کا
فیصلہ لیا ہے۔ میں یہ روزے رکھنا تب تک جاری رکھوں گا جب امت شاہ جی کا ٹیسٹ منفی آتا ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'میں اللہ تعالیٰ سے بھی دعا کرتا ہوں اور بی جے پی کے دوسرے ورکرس بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کریں کہ ہمارا امت شاہ جی بالکل صحت
یاب ہوجائے۔ اگر ہماری پارٹی میں کوئی بھی مشکل آجاتی ہے اس کو ہم دعا سے ہی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مجھے اوپر والے پر بھروسہ ہے کہ امت شاہ جی
بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے'۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں اتوار کو ڈاکٹروں کی صلاح پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔