انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریزکے لئے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کیا

0
Image: ABP Live

لندن : انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ حال ہی میں ختم ہونے والی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سلامی بلے باز لیام لیونگ اسٹون اس سیریز کے ساتھ تقریبا تین سال بعد انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی کررہے ہیں۔
16 رکنی ٹی 20 ٹیم میں ایون مورگن (کپتان) ،معین علی ،جوفرا آرچر ،جانی بیئرسٹو ،سیم بلنگز ،جوس بٹلر ،سیم کیرن ،ٹام کیرن ،کرس جارڈن ،لیام لیونگ اسٹون ،ڈیوڈ ملان ،عادل راشد ،جیسن رائے ،بین اسٹوکس ،ریس ٹاپلی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کے ٹی 20 اسکواڈ سے باہر ہونے پر ٹیم کے سلیکٹر ای ڈی اسمتھ نے کہا کہ یہ سال روٹ کے لئے مصروف ہوگا ،اس لئے انہیں ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے ۔ پہلا ٹی۔20 میچ 12 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یہ تمام میچ احمد آباد کے نئے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS