ہرش وردھن نے’قلم کے سپاہی‘منشی پریم چند کی 84 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کی

0

نئی دہلی: صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے’قلم کے سپاہی‘منشی پریم چند کی 84 ویں برسی پر جمعرات کے روز خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات ادبی دنیا کے لئے بیش قیمت سرمایہ ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئٹ کیا ’’حقیقت پسندی کی روایت کی بنیاد رکھنے والے ناول کے شہنشاہ اورحساس تخلیق کارمنشی پریم چند کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔ گودان، کرم بھومی،رنگ بھومی، سیواسدن جیسے منفرد ناول تحریر کرکے ادب کو مالا کرنے والے منشی پریم چند کی تخلیقات ادبی دنیا کا بیش قیمت سرمایہ ہیں‘‘۔
منشی پریم چند کی پیدائیش 31 جولائی 1880 کو اترپردیش کے لمہی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد مشہور ناول اور سیکڑوں کہانیاں تحریرکیں۔ دو بیلوں کی کہانی، پوس کی رات، پنچ پرمیشور،بوڑھی کاکی اور کفن جیسی تاریخی کہانیاں لکھنے والے پرم چند کا انتقال 8 اکتوبر 1936 کو ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS