لکھنئو(یواین آئی) : اترپردیش میں نظم ونسق، صحت، تعلیم کو خستہ حال قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ نوجوانوں کو مسائل کے تئیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت کا بے حس رویے سے کافی عدم اطمینان ہے ۔یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ تدریسی کام سے جڑے لوگوں میں زبردست عدم اطمینان ہے ۔ نوجوان ناراض ہیں کیونکہ ان کے مسائل کے تئیں بی جے پی حکومت کا رویہ غیر حساس ہے ۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، روٹی روزگار کا کوئی انتظام نہیں۔نوجوان آواز اٹھاتا ہے تو ا سکی آواز دبانے کے لئے پولیس کی لاٹھیاں برسنے لگتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے محض دعوی پر کوئی یقین نہیں رکھتا۔ حکومت پہلے مختلف محکموں کی اسامیوں کا اعلان کرتی ہے ، پھر مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے اشتہارات دے کر بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے لگتی ہے ۔ بی جے پی حکومت کی نیت میں خامیوں کی وجہ سے امتحانی پرچے لیک ہو جاتے ہیں یا کچھ مسائل کی وجہ سے امتحان کے نتائج پر سوالات اٹھتے ہیں۔ امتحانات منسوخ ہو جاتے ہیں۔
ایس پی صدر نے کہا کہ ٹرانسلیٹر، ٹی ای ٹی، شکشامتر، ٹیچر وغیرہ کی بھرتی میں بی جے پی حکومت کا رویہ عجیب رہا ہے ۔ جب کوئی مایوس نوجوان طالب علم آواز اٹھانا چاہتا ہے تو حکومت اسے کچل دیتی ہے ۔ پریاگ راج میں ابھی کل پھر طلبہ پر بی جے پی حکومت میں لاٹھی چارج کی گئی ہے ۔ چوکی میں بند کر کے طالب علم کی بے دردی سے پٹائی کی گئی ۔ جس حکومت میں طالب علموں کو جیلوں میں ڈال کر ہراساں کیا جا رہا ہو، وہاں مستقبل کی تعمیر کی بات کرنا بے ایمانی ہے ۔ بی جے پی نے اپنے کارناموں سے اتر پردیش کو بدنام کیا ہے ۔ بی جے پی عوام میں خوف پیدا کر کے حکومت کر رہی ہے ۔ جمہوریت میں یہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔
بی جے پی حکومت کے رویہ سے نوجوانوں میں عدم اطمینان:اکھلیش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS